اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
پاکستانی سابق وزیراعظم:

رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوایا جائے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۶۲
تاریخ اشاعت: 15:54 - August 13, 2022

رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہےمہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ فوج اور ہمارے کے درمیان لڑائی کی سازش کرنے والے وہ ہی ہیں جنہوں نے رجیم چینج کی سازش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو بڑی تکلیف تھی کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں اور نئی دہلی نے ہمیں بدنام کرنے کے لیے ڈس انفولیب قائم کی لیکن ہمارے سوشل میدیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا۔
عمران خان نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، ہماری حکومت گرانے کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر جعفر اور میر صادق نے مل کر بیرونی سازش سے میری حکومت گرائی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے کے بعد بھارت میں خوشیاں منائی گئی، ایسی خوشیاں منائی گئیں جیسے کوئی بھارت سے پاکستان کا وزیر اعظم بن گیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں